ٹرمپ کا برے سلوک پر رہائش گاہ کی تبدیلی کا اعلان

November 01, 2019

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برے سلوک کے باعث ذاتی رہائش گاہ کے مقام کی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویس سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فلوریڈا کے پام بیچ کو اپنا مستقل رہائشی مقام بنائیں گے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سے فلوریڈا منتقلی کے حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے نیویارک، اس کی اسٹیٹ کو لاکھوں ڈالر دینے، مقامی ٹیکس ادا کرنے کے باوجود انہیں برے سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی رہائش گاہ نیویارک سےفلوریڈا منتقل کرنےکا فیصلہ لیتے ہوئے بہت برا لگا، تاہم یہ فیصلہ سب کے لیے بہترین ہوگا۔


Your browser doesnt support HTML5 video.

ٹرمپ کا برے سلوک پر رہائش گاہ کی تبدیلی کا اعلان

یہ بھی پڑھیئے: ٹرمپ نے کتے کو میڈل پہنانے کی جعلی تصویر ٹوئٹ کر دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ برے سلوک کے باوجود میں بطور صدر امریکا نیویارک اور اس کے شہریوں کی ہمیشہ مدد کرتا رہوں گا، اس کی ہمیشہ میرے دل میں خصوصی جگہ رہے گی۔