• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے داعش رہنماابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی اور کہا کہ شام میں امریکی فورسز کی کارروائی میں البغدادی کے متعدد ساتھی بھی مارے گئے ہیں۔

امریکی صدر نے مشن میں ساتھ دینے پر روس ،ترکی ،شام اور عراق کا شکریہ ادا کیا، امریکی صدر نے کہا کہ شامی کردوں کی دی گئی معلومات سے مشن میں مدد ملی۔

امریکی صدر نے کہا کہ بغدادی کی کئی ہفتوں سے نگرانی کی جارہی تھی اور اس کامیاب مشن سے قبل بھی دو سے تین مشن کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

مشن کیلئے امریکی فورسز نے روس کی مخصوص فضائی حدود سے سفر کیا، مشن کا امریکی صدر نے مانیٹرنگ روم سےجائزہ بھی لیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خصوصی کارروائی میں امریکی فورسز کی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، ٹرمپ نے کہا کہ البغداد ی نے خود کش جیکٹ سے دھماکا کیا جس میں وہ مارا گیا۔

تازہ ترین