واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک ترمیم شدہ تصویر شیئر کی جس میں وہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے خلاف کارروائی میں زخمی ہونے والے کتے کے گلے میں میڈل پہنا رہے ہیں۔ یہ تصویر جس پر کنزرویٹو نیوز سائٹ دی ڈیلی وائر کیلئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا واٹر مارک ہے، ایسوسی ایٹڈ پریس کی 2017 کی ایک تصویر کا ترمیم شدہ ورژن نظر آتی ہے،اصل تصویر میں ڈونلڈ ٹرمپ ویت نام میں جنگ کے دوران 10 افراد کی جان بچانے والے ریٹائرڈ فوجی جیمز سی مک کلاگین کو اعزازی میڈل سے نواز رہے ہیں۔ نیوز ویک کے مطابق کونن نامی اس کتے کے بارے میںامریکی صدر نے ریڈ کے بعد سے روشن اصلاحات میں بات کی ہے،جس کا اختتام ابوبکر البغدادی کے خودکش دھماکے پر ہوا، جس میں داعش کے رہنما سمیت متعدد بچے ہلاک ہوئے اور کتا زخمی ہوا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے یہاں جسے کے 9 کہتے ہیں لیکن میں اسے کتا بھی کہتا ہوں،ایک خوبصورت کتا،ایک باصلاحیت کتا زخمی ہوا اور اسے واپس لایا گیا۔