ٹی 20، بنگلہ دیش کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست

November 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ٹی 20، بنگلہ دیش کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست

نئی دہلی (جنگ نیوز) بنگلہ دیش نے دورہ بھارت کا آغاز اپ سیٹ فتح کے ساتھ کردیا ہے، بھارتی ٹیم کو ہوم گرائونڈ پر سات وکٹ سے عبرتناک شکست ہوئی ہے۔ یہ مجموعی طور پر 9 ویں ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کی یہ بھارت کے خلاف پہلی کامیابی بھی ہے۔ بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،بھارتی اننگ آغاز ہی میں دبائو کا شکار رہی۔ کپتان روہت شرما 9 رنزبناسکے، شیکھر دھون 41 کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ رشابھ پنت نے 27کئے، بھارت نے 6 وکٹ پر 148 رنز بنائے ۔ جواب میں مشفق الرحیم نے عمدہ ففٹی اسکور کرکے ٹائیگرز کو فتح دلادی۔ سومیا سرکار 39 رنزبناکر آئوٹ ہوئے، مشفق 60 اور محمود اللہ 15رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔