لاہور میں نابینا افراد کا احتجاج، پولیس کی دھکم پیل

November 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاہور میں نابینا افراد کا احتجاج ، پولیس کی دھکم پیل

لاہور میں بینائی سے محروم افراد کا کلب چوک مال روڈ پر دھرنا آج بھی جاری رہا، جو نوکری دینے کا تقاضا کرتے رہے۔

چیئرنگ کراس پر احتجاج کرنے والے نابینا مظاہرین نے مال روڈ پر آنےکی کوشش کی، پولیس نے روک دیا، مظاہرین کی پولیس کےساتھ دھکم پیل بھی ہوئی جس کے بعد مظاہرین نے مال روڈ بلاک کر دیا۔

لاہور میں مختلف مقامات پر احتجاج اور مظاہروں کے باعث مال روڈ سمیت کئی اہم شاہراہیں بند رہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

فیصل چوک مال روڈ پر انجینئرز نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی اور گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا، جس کے باعث سڑک کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، تاہم شام کو سب انجینئرز دھرنا صبح تک کے لیے موخر کر کے اٹھ گئے۔

کیمپس پل سے بھیکے وال موڑ کی طرف بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی داخلے منسوخ ہونے پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے نکلنے والے چُپ تازیہ کے جلوس کے باعث ایم اے او کالج سے داتا دربار تک لوئرمال کو بند کیا گیا جس کے باعث دفاتر سے واپس گھروں کو جانیوالے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔