Advertisement

ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کی سماعت آئندہ ہفتے متوقع

November 07, 2019
 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کے لیے ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پہلی کھلی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔

ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی بدھ کو مواخذے کی تحقیقات کے لیے کھلی سماعت کرے گی۔ یوکرین میں امریکی سفیر ولیم ٹیلر اور نائب معاون وزیر خارجہ جارج کینٹ بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

کمیٹی کے چیئرمین ایڈم شِف کا کہنا ہے کہ معاملے کی کھلی سماعت سے امریکی عوام کو ٹرمپ کے خلاف کیس پر اپنی رائے قائم کرنے کا موقع ملے گا۔

الزامات کے مطابق صدر ٹرمپ نے یوکرین کی مالی امداد روکی اور وہاں توانائی کے شعبے میں کام کرنے والے اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف تحقیقات کے لیے یوکرینی حکام پر دباؤ ڈالا۔

اس طرح انہو ںنے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی اور ذاتی فوائد کے لیے امریکی خارجہ پالیسی کا غیر قانونی استعمال کیا۔


مکمل خبر پڑھیں