سدھو کا کرتارپور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان

November 07, 2019

بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے 9 نومبر کو کرتارپور میں گوردوارے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کر دیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

سدھو کا کرتارپور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان

یہ بھی پڑھیے: کرتارپور راہداری کا افتتاح، نارویجن پاکستانی رہنما کیا کہتے ہیں؟

نوجوت سنگھ سدھو نے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دربار صاحب کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بے قرار ہوں، دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کے لیے بے تاب ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ وہ حکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں، بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر دربار صاحب کا افتتاح تاریخی موقع ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے نوجوت سنگھ سدھو کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم تاریخی افتتاح میں مہمان خاص ہوں گے

فیصل جاوید نے نوجوت سنگھ سدھو سمیت پوری دنیا کے سکھوں کو دربار صاحب کے افتتاح کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سدھو سمیت تمام سکھ یاتریوں کے خیر مقدم اور میزبانی کے لیے تیار ہیں۔