• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور سکھ یاتریوں کے استقبال کیلئے تیار، وزیر اعظم

کرتارپور سکھ یاتریوں کے استقبال کیلئے تیار ، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرتارپور سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہنے اور ان کے استقبال کے لیے تیار ہے، راہداری کا افتتاح بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر 9 نومبر کو کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ اپنی حکومت کو کرتارپور راہداری کی ریکارڈ مدت میں تیاری پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر کرتارپور منصوبے کی تصاویر شیئر کراتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نے کرتارپور زیارت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے پاسپورٹ اور 10 روز قبل اندراج کرانے کی شرط ختم کردی تھی۔

کرتارپور سکھوں کے لیے ایک مقدس مقام کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ وہ مقام ہے جہاں سکھ مت کے بانی گرونانک نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے اور اسی گرودوارے میں ان کی قبر بھی موجود ہے۔

تازہ ترین