قومی جونیئر ہاکی رواں ماہ ہوگی

November 08, 2019
 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)26ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ 28 نومبرسے 8 دسمبر تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلی جائے گی۔ یکم جنوری 1999 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ عمر کی تصدیق کیلئے کھلاڑیوں کے بون ٹیسٹ اورچہرے کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔ چیمپئن شپ ایف آئی ایچ کےٹورنامنٹ قوانین کے مطابق کھیلی جائے گی۔