سکھ برادری نے کشمیریوں کے حقوق کی بات کی ہے،میاں اسلم اقبال

November 08, 2019
 

لاہور (وقائع نگار خصوصی )صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے عجائب گھر لاہور مال روڑ پر بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سےسکھ آرٹیفیکٹس نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا سکھ برادری نے کشمیریوں کے حقوق کی بات کی ہے ۔ فصلوں کی باقیات کو جلانا بھی موسمی دہشت گردی ہے۔ انڈیا نے اپنی فصلوں کی باقیات کوجلایا ہے جو انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔