ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بلے بازوں کی’ٹُک ٹُک‘

November 08, 2019

پاکستانی بیٹسمین نے ٹی ٹوئنٹی میں چوکے چھکوں کے بجائے ’ٹک ٹک‘ کرکے شائقین کرکٹ کے دِل جلائے۔

پاکستانی بیٹسمین چوکے چھکے تو دور کی بات رن بنانا بھی بھول گئے، بیٹسمین آنکھیں بند کرکے بلا گھوماتے رہے لیکن مجال ہے جو گیند بلے کو چھو بھی جائے اور یوں ٹی ٹوئنٹی میچ کی 120 گیندوں میں سے ٹیم پاکستان نے 61 ڈاٹ بالز کھیلیں یعنی دس اوور ضائع کردیئے۔

حارث سہیل نے 16 گیندیں کھیلی رنز بنائے صرف 8 خوش دل نے 11 گیندوں پر 8، شاداب خان نے 8 گیندوں پر ایک ، حسنین 10 گیندوں پر چار رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سے پہلے 2012 میں بھی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں 73 بالز ڈاٹ کھیل چکی ہے۔