فضل الرحمان نے آخری صف میں نماز جمعہ ادا کی

November 08, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

فضل الرحمان نے آخری صف میں نماز جمعہ ادا کی

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے آزادی مارچ کے شرکاء کے ایچ نائن گراؤنڈ میں قیام کو آج 9واں دن ہے، مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کے درمیان آخری صفوں میں نماز جمعہ کی ادا کی۔

مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والا آزادی مارچ اسلام آباد میں پشاور موڑ پر دھرنا دیئے ہوئے ہے، جہاں مارچ کے شرکاء نے آج نماز جمعہ کی ادائیگی بھی کی ہے۔

نماز جمعہ کی امامت جمعیت علماء اسلام کے جنرل سکریٹری سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کی جبکہ خطبہ جمعہ اور دعا معروف شخصیت حضرت پیر عزیز الرحمن ہزاروی صاحب نے مانگی۔

یہ بھی پڑھیے : سوشل میڈیا پر آزادی مارچ کی لائیو کوریج

جلسہ گاہ میں مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر جے یو آئی رہنماؤں نے باجماعت نمازِ جمعہ ادا کی جس کے بعد دعا مانگی گئی۔

اس سے قبل آج علی الصبح مارچ کے شرکاء نے نیند سے بیدار ہونے کے بعد حسبِ معمول نمازِ فجر ادا کی، جس کے بعد شرکاء ناشتے اور دیگر مشاغل میں مصروف ہو گئے۔