• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر آزادی مارچ کی لائیو کوریج

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے آزادی مارچ کے شرکاء کے ایچ نائن گراؤنڈ میں قیام کو آج 9واں دن ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں نکالے گئے جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ کی اسلام آباد کے پشاور موڑ کی جلسہ گاہ سے سوشل میڈیا پر براہِ راست کوریج جاری ہے۔

جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی ایف) پاکستان کے فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب اکاؤنٹس پر آزادی مارچ کی لائیو کوریج کی جا رہی ہے۔

آزادی مارچ کی لائیو کوریج کے مطابق جلسہ گاہ میں مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر جے یو آئی رہنماؤں نے باجماعت نمازِ جمعہ ادا کی جس کے بعد دعا مانگی گئی۔

آج علی الصباح مارچ کے شرکاء نے نیند سے بیدار ہونے کے بعد حسبِ معمول نمازِ فجر ادا کی،جس کے بعد شرکاء ناشتے اور دیگر مشاغل میں مصروف ہو گئے۔

ادھر مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہےجس کے دوران انہوں نے آزادی مارچ کے روحِ رواں مولانا فضل الرحمٰن سے اپنی 5 ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا وزیر اعظم سے رابطہ

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان کو مذاکرات کے تعطل کی وجوہات پر بھی بریفنگ دی گئی، حکومتی مذاکراتی کمیٹی بھی آج وزیر ِ اعظم عمران خان کو مذاکرات سے متعلق بریفنگ دے گی۔

تازہ ترین