مانچسٹر میں شدید بارشوں سے سیلاب، ٹرین سروس بند

November 09, 2019
 

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مانچسٹر میں اب تک60ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں سیلابی صورت حال ہے، مانچسٹر اور لیڈز میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیوریج کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پائپ لائن بند ہونے کی وجہ سے شاہراہوں پر پانی کھڑا ہوگیا، جس سے مشکلات پیش آئیں، مضافاتی علاقوں میں شاہراہیں بند کردی گئی ہیں۔