پریڈی اسٹریٹ پر پتھاریداروں کے خلاف کریک ڈاؤن،18گرفتار،مقدمہ درج

November 09, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 29ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں منی چینجر ایکسچنج کے قریب سے 3 ملزمان خادم حسین،محمد سہل اور محمد عارف کو جو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے،سرسید پولیس نے سیکٹر C/7 کے علاقے میں شہری کو لوٹنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی،پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر ساتھی دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ملزمان کے قبضے سے مزید دو پستول اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ،شاہ لطیف پولیس نے مضر صحت کوکنگ آئل فروخت کرنے والے ملزم فضل جنید کو گرفتار کر کرکے گاڑی اور 300لیٹر کوکنگ آئل برآمد کیا ہے، دوسری کارروائی میں ولی محمد گوٹھ سے ملزم مرچو کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو گٹکا اور گٹکا تیار کرنے والا مال برآمد کرلیا،ملزم کے دو ساتھی فیصل اور خالد یوسف فرار ہو گئے،گڈاپ سٹی پولیس نے سپر ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان ابرار حسین اور مومن گل کو گرفتار کر کےلوہے کی40راڈ قبضے میں لے لیں۔پریڈی پولیس نے پریڈی اسٹریٹ پر پتھاریداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،میٹھا در پولیس نے ملزم جاوید سلطان کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم کیبل آپریٹر بن کر گھروں میں داخل ہو کر ڈکیتیاں کرتا تھا،ملزم نے عزیز بھٹی اور گلشن اقبال کے علاقوں میں وارداتیں کیں۔