وسیم الظفر نقوی کیلئے قرآن خوانی و مجلس عزا

November 09, 2019

کراچی(پ ر) علامہ حسن ظفر نقوی کے چھوٹے بھائی وسیم الظفر نقوی کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و مجلس عزا نیو رضویہ سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کے دوران علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ مرحوم کی دینی،قومی اور ملی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائیگا، قبل ازیں سید حیدر علی زیدی و برادران نے سوز خوانی کی اجتماع میں جسٹس زوار حسین جعفری،انوار جعفری،ثاقب جعفری، ریاض حیدر زیدی اور دیگر نے شرکت کی۔