شوہر کے قتل کی ملزمہ کا ریمانڈ

November 09, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے بجلی کا کرنٹ لگا کر شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ عاصمہ کو 4 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور ملزمہ کو ویمن ایس ایچ او کی موجودگی میں تفتیش کا حکم دیا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمہ خاتون ہے اس لیے تفتیش ویمن ایس ایچ او کی موجودگی میں ہوگی ۔