12سا لہ بچے کے قتل کے الزام میں 16سالہ نوجوان گرفتار

November 09, 2019

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں واقع دارالاحساس میں12سالہ بچے احمد مجید کے قتل کے الزام میں پولیس نے 16 سالہ اسد نواز کو گرفتار کرلیا ۔ پو لیس کادعوی ہے کہ ملزم اسد نواز نے 12 سالہ بچے احمد مجید کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔ ملزم اسد نواز اسی ہوسٹل میں رہائش پذیر تھا۔