Advertisement

33ویں نیشنل گیمز میں واپڈا کا 833رکنی دستہ شرکت کریگا

November 09, 2019
 

پشاور( نیوز ڈیسک)واپڈا؍ پیسکو33ویں نیشنل گیمز پشاور میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔ نیشنل گیمز میں واپڈا سپورٹس بورڈ کا 833رکنی دستہ شریک ہوگا جس کی قیادت واپڈا سپورٹس بورڈ کے سرپرست اور پاکستان الیکٹرک پاو رکمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم مختار کریں گے۔ واپڈا کھلاڑی مردوں کے تمام 30مقابلوں اور خواتین کے تمام 25مقابلوں میں حصہ لیں گے۔پیسکو بھی کئی مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے اورواپڈا کی ٹیموں میں بھی پیسکو کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ واپڈا گزشتہ 50سال سے بھی زائد عرصہ سے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم کردار ادا کررہا ہے ۔


مکمل خبر پڑھیں