کراچی، سرکاری کوارٹرز کی خرید و فروخت کا انکشاف

November 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی، سرکاری کوارٹرز کی خرید و فروخت کا انکشاف

کراچی (طلحہ ہاشمی) کراچی میں اندھیر نگری، چوپٹ راج کی عجب مثال سامنے آئی ہے، سرکاری کوارٹر کو مسمار کر کے اسکی جگہ تین منزلہ عمارت بنائی گئی اور پھر اسے باقاعدہ ایگریمنٹ کر کے بیچ دیا گیا، ایف آئی نے خرید اور فروخت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی سرکل حکام کے مطابق جہانگیر روڈ پر کلیٹن کوارٹرز کا سرکاری کوارٹر مسمار کر کے اسکی جگہ تین منزلہ عمارت تعمیر کرکے فروخت کرنے والے اور خریدنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق رضوان نامی ملزم نے اپنے مرحوم والد کے نام الاٹ سرکاری کوارٹر کو پہلے مسمار کیا، مسمار کرنے کے بعد وہاں تین منزلہ عمارت تعمیر کروائی، اسکے بعد باقاعدہ ایگریمنٹ کر کے اسے خرم نامی ملزم کو فروخت کیا، فروخت سے حاصل رقم سے رضوان نے گاڑی خریدی، حکام کے مطابق رضوان کے والد محکمہ فنانس میں کلرک تھے جو دوران ملازمت 2007 میں انتقال کر گئے، محکمے نے رضوان کی بیوہ والدہ کے پاس کوارٹر رہنے کو دیا گیا لیکن وہ بھی اگلے سال انتقال کر گئیں، انکے بیٹے نے کوارٹر کی جگہ تین منزلہ عمارت تعمیر کرواکر اسے بیچ دیا، دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید ایسے کوارٹرز کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔