اسلام آباد میں عالمی سیرت کانفرنس، وزیرِ اعظم بھی شریک

November 10, 2019

آقائے دو جہاں، رحمت اللعالمین، سرورِ کونین، خاتم الانبیاء، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت کے مبارک موقع پر اسلام آباد میں عالمی سیرت کانفرنس منعقد کی گئی ہے، کانفرنس میں وزیرِ اعظم عمران خان بھی موجود ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسلام آباد میں عالمی سیرت کانفرنس، وزیرِ اعظم بھی شریک

عالمی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِمذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ظلم، تعصب، نفرتوں اور ناانصافی کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حضرت محمد ﷺ کے ذکر کو اللّٰہ تعالیٰ ہمیشہ بلند رکھے گا، وزیرِ اعظم عمران خان ریاستِ مدینہ اور ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کے وژن پر قائم ہیں۔

مصر کے معروف اسکالر ڈاکٹر محمد عبدالصمد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوۂ کامل ﷺ مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل رحمۃ اللعالمین ﷺ کانفرنس حکومت پاکستان کا بڑا اقدام ہے، ریاستِ مدینہ کے سنہرے اصولوں پر عمل کر کے ہی مسلمان آگے بڑھ سکتے ہیں۔

ماہرِقانون و مذہبی اسکالر ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستِ مدینہ پر پورا عالمِ اسلام متحد ہے۔