شوبز چھوڑنے کے بعد رابی پیرزادہ کیا کر رہی ہیں؟

November 11, 2019

گزشتہ دنوں نازیبا ویڈیوز کے وائرل ہونے اور شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد رابی پیرزادہ نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے خانہ کعبہ کی پینٹنگز کی تصویریں اپلوڈکی ہیں۔

انہوں نے ان تصویروں کے کیپشن میں ’ایک نیا آغاز‘ لکھا ۔ساتھ ہی ہیش ٹیگ’SaveASoul‘ کا بھی اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: رابی پیرزادہ گرفتاری سے بچ گئیں

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے لوگوں کے تلخ رویوں اور اپنی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اب انہوں نے سماجی رابطوں کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے ان پینٹگز کی تصاویر جاری کی ہیں۔ تصویریں دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہ پینٹنگز انہوں نے خود بنائی ہیں۔