لاہور(نمائندہ جنگ )تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے کے بعد رابی پیر زادہ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ تحریرکرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہامیں رابی پیرزادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔
جرمن صدر فرینک والٹر نے برلن کی قدیم مسجد میں مسلمانوں کے ساتھ افطار کرکے یک جہتی کا اظہار کیا۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عیدالفطر 2025ء کے موقع پر سرکاری اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس ساتویں روز بھی معطل ہے ۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس، عسکری قیادت شریک
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے ساتھی اداکارہ زارا شیخ سے اپنے تعلق کے بارے میں بات کی ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خوا ذوالفقارحمید نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں بالخصوص جنوبی اضلاع میں دہشت گردی بڑھی ہے، صوبے میں دہشت گردی بڑھنے کا مزید امکان ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی محمد آصف کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔
پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے ممتا کی دہلیز پر قدم رکھ دیا۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان سلمان آغا نے نیوزی لینڈ ٹیم کے ہاتھوں دوسری بار شکست کے بعد کہا ہے کہ ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ایف بی آر ہائی پاور سیلیکشن بورڈ پر گریڈ 21، 22 کےافسران کی ترقی پر غور پر حکم امتناع ختم کردیا ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ روز ڈاکوؤں نے پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے 25 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا
انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو ا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔
آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی، نیپرا اتھارٹی درخواست پر 24 مارچ کو سماعت کرے گی۔