• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابی پیرزادہ گرفتاری سے بچ گئیں


غیر قانونی طور پر سانپ، اژدھے اور مگرمچھ پالنے کے کیس میں گلوکارہ رابی پیرزادہ گرفتاری سے بچ گئیں، لاہور کی مقامی عدالت نے رابی پیرزادہ کے وارنٹ 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منسوخ کردیے۔

یہ بھی پڑھیے: رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

گلوکارہ رابی پیرزادہ ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں اور استدعا کی کہ ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کی اژدھوں، سانپوں اور مگر مچھ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئیں تو محکمہ جنگلی حیات نے عدالت میں ان کے خلاف چالان پیش کیا تھا، عدالت نے رابی پیرزادہ کی عدم موجودگی میں ان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

محکمہ وائلڈ حکام کے مطابق غیرقانونی طور پر موذی جانور رکھنے پر جرمانہ اور پانچ سال تک قید ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین