فرانس، محفل میلاد النبیﷺکے روح پرور اجتماعات

November 11, 2019

فرانس کے دارالحکومت پیرس اور اس کے گردونواح سمیت فرانس بھر میں محفل میلاد النّبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے روح پرور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

فرانس، محفل میلاد النبیﷺکے روح پرور اجتماعات

فرانس کے نواحی علاقے ویلرلیبل کی مسجد قباء سے ایک عظیم شان جلوس نکالا گیا جس کی قیادت علامہ محمودالحسن، خطیب لقمان حیدر، حافظ محمد صدیق، چوہدری افضال خونن، چوہدری تاج دین سکھیرا اور چوہدری آصف سماعلیہ صدر مسجد کمیٹی نے کی۔

گزشتہ سالوں کی طرح جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مسجد قبا ء پر اختام پذیر ہوا، اس موقع پر سفیر پاکستان معین الحق نے خطاب کرتے ہوئے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم پوری دنیا کے لیے رحمت بن کر آئے۔

جلوس سے فرانسیسی پارلیمنٹ کے رکن فانسوا پوپینی نے بھی خطاب کیا، بعد میں چوہدری تاج دین سکھیرا کی جانب سے شرکا کی تواضع بھی کی گئی۔

دوسری جانب ادارہ منہاج القران ’لاکونیو ‘ میں بھی دو روزہ سیرت النّبی ﷺ کانفرنس منعقد کی گئی۔