دبئی میں بھارتی شخص کو قتل کرنے والے پاکستانی کو عمر قید کی سزا

November 12, 2019

کراچی(نیوزڈیسک)دبئی میں بھارتی شخص کو قتل کرنے والے پاکستانی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ 25سال کی سزا کے بعد مجرم کو پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان واپس نہیں جانا چاہتا تھا اس کی اپنی خواہش تھی کہ وہ جیل جائے کیوں کہ مقتول نے اس کی نازیبا ویڈیو بناکر پاکستان میں اس کے بھائی کو بھیج دی تھی۔