سمیع اورنجمہ تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے

November 12, 2019

پشاور (نمائندہ جنگ ) قومی کھیلوں میں اتھلیٹکس ایونٹ سو میٹر دوڑ میں واپڈا کے سمیع نے 10.64 سیکنڈ میں فاصلہ کرتے ہوئے تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ خواتین میں واپڈا ہی کی نجمہ نے 11.87 سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔