وندر:کراچی سے چوری ہونیوالی موٹر سائیکل برآمد، ملزم گرفتار

November 12, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)وندر پولیس نے ہڑکھیڑہ چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ موٹرسائیکل چوری کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کر کے کراچی سے چرائی گئی ،موٹرسائیکل قبضے میں لے لی،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیاہے کہ پکڑی جانے والی موٹرسائیکل کراچی کے علاقے ناظم آباد سے چوری کی تھی ۔