7 گرانفروشوں کو جیل بھیج دیا گیا

November 12, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر سپیشل پرائس مجسٹریٹس نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے ضلع میں 89 مارکیٹوں میں 716 د کانوں کو چیک کیا۔اس موقع پر101 گرانفروشوں کو 1 لاکھ 23 ہزار 8 سو روپے جرمانہ کیا گیا ،جب کہ 7 گرانفروشوں کو جیل بھیجا گیا۔