یخ بستہ موسم نے بلبلے کو بھی برف بناڈالا

November 12, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

یخ بستہ موسم نے بلبلے کو بھی برف بناڈالا

دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہو ہی رہے ہیں تاہم قدرت کے حیرت انگیز نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایسا ہی خون جما دینے والی سردی میں قدرت کاحیرت انگیز منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب یخ بستہ موسم میں بلبلا بھی برف بن گیا۔

کینیڈا میں ایک شہری نے صابن کے پانی سے بلبلا پھلایا اور یوں منفی بیس ڈگری درجہ حرارت میں بلبلا برف میں تبدیل ہوتا دکھائی دیا۔

یوں لمحوں میں بلبلے کا برف بن جانے کا منظر جس نے دیکھا مبہوت رہ گیا جبکہ یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔