کولمبس کا امریکا کیسا ہے؟ سنیے بشریٰ انصاری سے

November 13, 2019

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک تقریب میں ’کولمبس کا امریکا‘ کے موضوع پر ایک نظم پڑھی۔

طنز و مزاح پر مبنی اس نظم کو اپنی خوبصورت آواز میں منفرد انداز سے پیش کرنے پر حاضرین نے بشریٰ انصاری کو تالیاں بجا کر داد دی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

معروف ملی نغمہ ’یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران‘ کی سُر پر مبنی ’کولمبس کا امریکا‘کے بول کچھ یوں ہیں۔

کیا ڈھونڈا ہے امریکا کہ دنیا ہوئی حیران

اے بھائی کولمبس تیرا احسان ہے احسان

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نا صرف ایک سینئر اداکارہ ہیں بلکہ ایک گلوکارہ بھی ہیں۔

بشری انصاری معروف میوزک شو ’پاکستان آئڈل‘ میں جج بھی بنی تھی۔

بشرٰی انصاری اور ان کی بہن اسماء عباس کے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تیار کردہ گانے ’ہمسائے ماں جائے‘ کو بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔