اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی،100انڈیکس 401پوائنٹس بڑھ گیا

November 14, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، حکومتی مالیاتی اداروں سمیت دیگرانسٹیٹیوشنز کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری کے باعث بدھ کو اتارچڑھائو کے بعدتیزی ریکارڈ کی گئی ،100انڈیکس 401پوائنٹس کے اضافے سے 37ہزار کی حد عبور کر گیا،سرمایہ کاری مالیت 59ارب 69کروڑ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت 5.69فیصدکم جبکہ 60.68 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب بدھ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 36484پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا۔