جھیل پارک کی تعمیر نو چھ ماہ میں مکمل کر لی، میئر کراچی

November 14, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ 3 کروڑ روپے کی لاگت سے 12 ایکڑ سے زائد رقبے پر جھیل پارک کی تعمیر نو چھ ماہ میں مکمل کر کے کراچی کے شہریوں کو ایک اور خوبصورت تحفہ دیا ہے، بقیہ پانچ ایکڑ پر بچوں کے لئے پلے لینڈ تعمیر کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شام جھیل پارک کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سندھ اسمبلی میں متحدہ کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل،اسلم شاہ آفریدی نے بھی خطاب کیا جبکہ میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ اور گورننگ باڈی کے ممبران، ممتاز صنعتکار شمیم فرپو،محبوب الحسن،طارق روڈ ٹریڈرز ویلفیئرز ایسوسی ایشن اور کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔