حضرت محمدؐ کی توہین اور قادیانیت کی تبلیغ پرمبنی ویڈیووائرل کرنیوالا ملزم گرفتار

November 14, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)حضرت محمدؐ کی توہین اور قادیانیت کی تبلیغ پرمبنی ویڈیووائرل کرنیوالے ملزم کوگرفتارکرکے295اے کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ کینٹ کوعامر شہزاد بٹ نے درخواست دی کہ ایک ویڈیوآئی جس میں حضرت محمدؐ کے خلاف باتیں تھیں اور قادیانی مسلک کی تبلیغ وترویج پر مشتمل تھی۔ کینٹ پولیس نے موقع سےکچھ قابل اعتراض میٹریل، لیپ ٹاپ اور کچھ کتابیں قبضہ میں لیں۔ تفتیشی افسرسب انسپکٹرلال حسین شاہ نے بتایاکہ ملزم کوگرفتارکرکے جیل بھیج دیاگیاہے۔