بڑی سفارتی کامیابی، پاکستان روایتی ہتھیاروں کے سالانہ کنونشن کا چیئرپرسن منتخب

November 15, 2019

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان کو روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کے رکن ممالک کے سالانہ اجلاس میں چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو عالمی سطح پر ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور پاکستان کو متفقہ طور پر متعدد روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کے رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کے دوران کنونشن کا چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا ہے، اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستانی مستقل مندوب خلیل ہاشمی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ روایتی ہتھیاروں کا کنونشن تجدید اسلحہ فریم ورک کا اہم جزو ہے اور یہ کنونشن متعدد روایتی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق ہے جو فوجیوں اور عام شہریوں کو یکساں متاثر کرنے والے متعدد ہتھیاروں کی روک تھام پر مبنی ہے۔