ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اسلام آبادایسٹ کا اڈیالہ جیل کادورہ

November 15, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اسلام آبادایسٹ سیدفیضان حیدر نے سینٹرل جیل اڈیالہ کادورہ کیا۔ سول جج اسلام آباد ایسٹ جوادحسین عادل اوراسسٹنٹ کمشنراسلام آباد محمدعبداللہ محمودبھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ثاقب نذیرچودھری کے ہمراہ خواتین وارڈ،نوعمروارڈ سمیت دیگر حصوں کا معائنہ کیااوراسیروں کے مسائل سنے۔ معمولی نوعیت کے مقدمہ میں گرفتار ایک اسیر کورہاکرنے کاحکم دیا گیا۔