واسا ملازمین کی تنخواہوں سے یونین فنڈ کے نام پر کٹوتی کا انکشاف

November 15, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا ملازمین کی تنخواہوں سے یونین فنڈ کے نام پر کٹوتی کا انکشاف ہوا ہے ،ذرائع کے مطابق واسا انتظامیہ نے ملازمین کی تنخواہوں سے یونین فنڈ کے نام پر کٹوتی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس پر ملازمین بے چینی کا شکار ہیں، واضح رہے کہ ملازمین کی مرضی کے بغیر کسی بھی قسم کی کٹوتی نہیں کی جا سکتی ہے جبکہ واسا کے ڈائریکٹر ایڈمن موسیٰ خان نے ملازمین سے اجازت لئے بغیر کٹوتی شروع کر دی ہے ، واسا کے متاثرہ ملازمین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں سے کٹوتی کا عمل بند کرایا جائے ، کٹوتی کی جائے تو انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کرے ۔