حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے ہوگیا

November 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے ہوگیا

حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے ہوگیا، اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جبکہ حکومت نے منظور کیے جانے و الے 9 آرڈیننس واپس لے لیے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ آئندہ ایسا ماحول پیدا نہیں ہوگا کہ کسی کی دل آزاری ہو۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی ۔

قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن شیرو شکر ہوگئی، اسپیکر اپوزیشن رابطے اور مذاکرات رنگ لائے، حکومت نے 7 نومبر کو منظور کردہ 9 آرڈیننس واپس لے لیے جبکہ اپوزیشن ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے دست بردار ہو گئی۔

اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جبکہ حکومت نے منظور کیے گئے 9 آرڈیننس واپس لے لیے۔

واپس لئے گئے آرڈیننسز میں قومی احتساب بیورو، پاکستان میڈیکل کمیشن، پاکستان میڈیکل ٹریبونل اور ٹرانزیکشن امتناع ترمیمی آرڈیننس قائمہ کمیٹی کو بھیجے جائیں گے جبکہ وراثتی سرٹیفکیٹ، خواتین حقوق جائیداد،لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی، اعلیٰ عدلیہ ڈریس کوڈ اور وسل برورپروٹیکشن آرڈیننس پیش کر کے اسی دن اپوزیشن کی مشاورت سے منظور کئے جائیں گے۔

ڈپٹی اسپیکر کی سربراہی میں منعقدہ اجلا س میں 7 نومبر کو 9 آرڈیننسز اپوزیشن کے احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے منظور کئے گئے تھے جس پر اپوزیشن نے 8 نومبر ڈپٹی اسپیکر کے خلاف آئین اور قواعد کی خلاف ورزی پر تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔