سیاسی ڈائری:نوازشریف کی علالت،بیرون ملک جانے کا قضیہ بگاڑ کا شکار

November 16, 2019

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار)پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کسی ٹھوس اور تعمیری کارکردگی کا مظاہرہ کئے بغیر غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی ہوگئے ہیں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کی سنگین علالت اور انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک لے جانے کا قضیہ بگاڑ کا شکار ہو کر اب عدالتی دہلیز پر پہنچ گیا ہے۔ نواز شریف جن کے لئے حکومت کے مقررہ کردہ معالجین کا بورڈ زوردار طور پر دو ہفتے قبل کہہ چکا ہے کہ انہیں بلاتوقف بیرون ملک بھجوا دیا جائے تا کہ ان کے مرض کی تشخیص ہو سکے تا کہ موزوں ترین علاج کے ذریعے ان کی زندگی بچائی جا سکے۔مولانا فضل الرحمٰن کا آزادی مارچ ملک بھرمیں پھیل گیا حکومت خاطرخواہ اہمیت دینے کیلئے تیار نہیں۔