نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

November 16, 2019

لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے انڈیمنٹی بانڈ جمع کرانے کا حکومتی میمورنڈم معطل کردیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے4 صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق شہباز شریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت جنوری 2020 کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ہے۔

نواز شریف کے سابقہ ریکارڈ سے متعلق دلائل کو فیصلے کا حصہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں علاج کیلئے بیرون ملک سفر کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

فیصلے میں لکھا ہے کہ تمام دن سنجید گی سے غور کے باوجود فریقین کے وکلاء کی جانب سے جمع کرائے گئے مسودے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

نواز شریف نے اپنی واپسی کیلئے انڈرٹیکنگ جمع کرائی ہے، جب ڈاکٹر نوازشریف کی تندرستی کی تصدیق کریں گے تو وہ واپس آئیں گے۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اپنی موجودگی میں نواز شریف سے بیان حلفی پر دستخط کرائیں۔