پتوکی میں 5 سالہ معصوم مغوی کی لاش مل گئی

November 17, 2019

بچوں کے اغوا، زیادتی اور قتل کے حوالے سے بدنام شہرت رکھنے والے پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پتوکی میں 5 سالہ مغوی لڑکے کی لاش سر سنگھ کے علاقے سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق پتوکی کے علاقے طوطل کا رہائشی 5 سالہ بچہ احسن سٹی تھانے کی حدود سے گزشتہ روز اغواء ہوا تھا، معصوم مقتول کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احسن کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

پتوکی کے تھانہ سٹی کی پولیس، شعبہ کرائم سین کے اہلکار اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: قصور، 1مغوی بچے کی لاش، 2 کی باقیات برآمد

پتوکی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حقائق کا جائزہ لینے کے بعد مقتول بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال منتقل کیا جائے گا۔