ملتان میں گندے نالے سےایک لڑکی کی لاش برآمدہوئی ہے، لاش مسخ ہونے کے باعث لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقہ پیر کالونی میں گندے نالے سے ایک 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے ریسکیو 1122 نے نشتر اسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مظفرگڑھ میں 13 سالہ طالبعلم کو آگ لگادی
ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کو جلانے کے بعد نالے میں پھینکا گیا جس کی وجہ سے اس کی شناخت کرنا مشکل ہو گیا ہے تاہم کپڑوں سے اندازہ ہوا کہ لاش لڑکی کی ہے جس کی عمر زیادہ نہیں ہے۔