• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتوکی: بچوں سے زیادتی کے 4 ملزمان گرفتار

پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے پتوکی میں ایک لڑکے سے زیادتی کرنے اور اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایک اور کارروائی میں 7 سالہ بچے سے زیادتی کا ملزم بھی پکڑا گیا۔

پتوکی پولیس کے مطابق رضا آباد کے جنید نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس کے بھائی کو ملزمان رمیز، اشفاق، ناظم اور دیگر نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے نازیبا حرکات کی ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں اور متاثرہ لڑکے کو بلیک میل کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: خاتون سے زیادتی کے 6 ملزمان گرفتار

پولیس نے کارروائی کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے موبائل سے نازیبا ویڈیو بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک اور کارروائی میں منڈیانوالہ میں 7 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم بابر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین