تھانہ علی پور چٹھہ کے علاقہ ڈیرہ دین محمد میں گھر سے تیرہ سالہ گھریلو ملازمہ مریم کی لاش ملی ہے۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ایک گھر سے تیرہ سالہ گھریلو ملازمہ مریم کی گھر سے لاش برآمد کی گئی ہے جسے سینے پر گولی لگی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مریم شیخوپورہ کی رہائشی ہے جو ایک ہفتہ قبل ہی گھریلو کام کے لیے مستنصر نامی شہری کے گھر آئی تھی ۔
پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ گھر کے مالکان نے بیان دیا ہے کہ صفائی کے دوران ملازمہ نے پستول اٹھایا تو اچانک گولی چل گئی، جس کے سبب مریم کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل ہے یا حادثہ یہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔