• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور میں مزید 2 بچے پر اسرار طور پر لاپتہ

قصور کی تحصیل چونیاں سےمزید 2 لڑکے پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے، دونوں کی عمریں 13 اور 14 سال ہیں اور وہ آپس میں کزن ہیں۔

بچوں کے والدین نےایک جانب ان کے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا ہے، تو دوسری جانب انہوں نے پولیس حکام کو بتایا ہے کہ لڑکے گھروں سے پیسے بھی لے کر گئے ہیں۔

نویں جماعت کے طلباء 14 سالہ عدنان اور 13 سالہ اسامہ تھانہ کنگن پور کے موضع شامکوٹ کے رہائشی ہیں، والدین نے پولیس کو بتایا کہ دونوں کزن گزشتہ صبح 7 بجے گھر سے نکلے تھے مگر اسکول نہیں پہنچے، شبہ ہے کہ انہیں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چونیاں میں بچوں کا قتل، 500 افراد کے DNA ٹیسٹ

پولیس نے لڑکوں کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے ان کی گم شدگی کا اشتہار جاری کر دیا ہے اور تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس ذرائع نے بعد میں لاپتہ لڑکوں کے والدین سے ملنے والی معلومات کے حوالے سے بتایا ہے کہ لڑکے اغوا نہیں ہوئے، بلکہ وہ گھر سے بھاگے ہیں اور گھروں سے کچھ پیسے بھی غائب ہیں۔

تازہ ترین