ایمل ولی خان کا دورہ جنوبی پشتونخوا کامیاب رہا‘پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن

November 18, 2019

کوئٹہ (آئی این پی )پشتون ایس ایف کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ اورر معصوم خان میرزئی نے اے این پی پشتونخوا کے صدر ایمل ولی خان کے کامیاب دورہ جنوبی پشتونخوا پر پشتون ایس ایف انہیں مبارکباد دیتی ہے درایں اثناء چیئرمین عالمگیر مندوخیل کی قیادت میں صوبائی آرگنائزنگ / الیکشن کمیٹی نے ایمل ولی خان سے ملاقات کی جس میں سیاسی، تنظیمی، علاقائی و بین الاقوامی امور کو زیر بحث لایا جبکہ پشتون ایس ایف کی تاریخ اور پشتون قومی تحریک میں تنظیم کے کردار اور قربانیوں کو سراہا گیاپشتون ایس ایف نے اپنی نصف صدی کی تاریخ میں کبھی اپنے نظریات اور پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ایک منظم تنظیم باچاخان کی خدائی خدمتگار تحریک کے تسلسل کو آنے والی نسل تک منتقل کرنےکیلئے اشد ضروری ہے کہ پشتون ایس ایف کاوجود ہو ۔