اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں اور مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

November 19, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز نے اسمگلنگ میں استعما ل ہونے والی گاڑیوں اور ان کے مالکان کے خلاف الگ سے قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے ،یہ فیصلہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے قائم کر دہ اسٹیئرنگ کمیٹی براے انسداد اسمگلنگ کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے ،پاکستان کسٹمز نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کی ہدایت پر اس سلسلے میں تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہداہت جاری کر دی ہیں ،تمام فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسمگلنگ کے سامان کی ترسیل میں استعما ل ہونے والی ٹرانسپورٹ مثلا گاڑیاں ٹرک اور بسیں جو کہ اسمگل شدہ سامان کے ساتھ ضبط کی جاتی ہیں اب ان کی قانونی درآمد کی تصدیق کسٹم متعلقہ صوبے کےایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ فارنزک لیب سے لازم کرائے گا۔