عمران خان کا سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر سخت اظہاربرہمی

November 19, 2019

اسلام آباد(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق تمام وزارتوں اور محکموں میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائیگی جس کی سربراہی بیس گریڈ کا افسر یا جوائنٹ سیکرٹری کریگا۔ کمیٹی تعینات افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کریگی، تمام حل شدہ وغیرحل شدہ شکایات اور خامیوں کی نشاندہی ترجیحی بنیادوں پر کی جائیگی۔