تحریک لبیک کارکنوں کیخلاف مقدمہ میں مزید شہاد تیں طلب

November 19, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے تحریک لبیک پاکستان کے 100سے زائد کارکنوں کیخلاف درج کیس میں تین گواہ قلمبند کر کے 28 نومبر کو مزید شہادتیں طلب کرلیں۔ پنڈی گھیب پولیس نے ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے بھائی امیر حسین سمیت دیگر ملزمان کیخلاف گزشتہ سال ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے تھانہ جلالپور شریف میں درج اغواء برائے تاوان کیس کے ملزم عاقب جاوید کا بیان قلمبند کر کے شہادت صفائی کیلئے سماعت 26نومبر تک ملتوی کر دی۔