بجلی بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع نہ ہونے پر کمرشل صارفین کااحتجاجی مظاہرہ

November 19, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کے کمرشل صارفین نے تاریخ ادائیگی میں توسیع نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور خانیوال روڈ بلاک کر دیا،مظاہرین کا موقف تھا کہ بھاری بلوں کی فوری طور پر ادائیگی کرنا ممکن نہیں، لہٰذا ان کو بلوں کی ادائیگی کے لئے 8سے 10روز کی توسیع کی اجازت دی جائے، تا ہم میپکو انتظامیہ نے تاریخ ادائیگی میں توسیع سے انکار کر دیا،میپکو حکام کا موقف تھا کہ میپکوصارفین کو بجلی ادھار پر دے کر ایک ماہ بعد بل بھیجتی ہے اور اس کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں دی جاسکتی ،میپکو انتظامیہ کی جانب سے توسیع نہ ہونے پر صارفین سڑک پر آگئے اور خانیوال روڈ بلاک کر دیا، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور پولیس طلب کرنا پڑی،میپکو دفاترکے تمام داخلی وخارجی راستوں کے گیٹ بند کر دیئے گئے،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔